نئی نویلی دلہن کی رات کو پراسرار موت، دولہا بے ہوش

نئی نویلی دلہن کی رات کو پراسرار موت، دولہا بے ہوش
کیپشن: newlywed bride died
سورس: web desk

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے صدر مقام پشاور کے ایک علاقے میں مبینہ طور پر زہریلا کھانا کھانے سے نئی نویلی دلہن جاں بحق ہوگئی، جبکہ دلہا بے ہوش ہے۔

پشاور پولیس نے بتایا کہ واقعہ پشاور کے نواحی علاقے سربند باڑہ میں واقع قدیم مہاجر کیمپ میں پیش آیا ہے، جس کی اطلاع ملتے ہی نفری موقع پر پہنچ گئی تھی اور تفتیش شروع کردی ہے۔

پولیس کے مطابق متاثرہ جوڑے کا تعلق افغانستان سے ہے، دلہن کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ دلہا بھی اسپتال میں زیر علاج ہے۔

پولیس نے بتایا کہ دونوں کی گزشتہ روز شادی ہوئی تھی۔ اور وہ کیمپ میں واقع اپنے گھر میں موجود تھے، رات کے وقت اپنے کمرے میں کھانا کھانے کے بعد دلہا دلہن کی حالت غیر ہوئی جس کی اطلاع پولیس کو ملی۔

پولیس نے مزید بتایا کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جارہی ہے، کھانے میں کسی نے زہر ملایا یا واقعہ کچھ اور ہے، اس حوالے سے اہل خانہ سے پوچھ گچھ کر رہے ہیں، حقائق سامنے لائے جائیں گے۔

Watch Live Public News