محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن لاہور میں بوگس گاڑیوں کی رجسٹریشن کا بڑا سکینڈل

محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن لاہور میں بوگس گاڑیوں کی رجسٹریشن کا بڑا سکینڈل

(ویب ڈیسک ) ذرائع کے مطابق ایکسائز اہلکاروں نے بیسیویں نان کسٹم پیڈ گاڑیاں رجسٹرڈ کردیں۔

ڈائریکٹر موٹرز لاہور  کے حکم پر 36  گاڑیوں کی رجسٹریشن معطل کر دی گئی۔ نان کسٹم گاڑیاں علی کمپلیکس آفس کی موٹر برانچ میں رجسٹرڈ کی گئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  ایم آر اے ناظم اسد اور ڈی ای اوادریس نے نان کسٹم گاڑیاں رجسٹرڈ کیں۔ڈیٹا انٹری آپریٹر ادریس کے خلاف جعل سازی پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

لاہور میں رجسٹرڈ کی جانے والی 36 گاڑیاں سامنے آئی ہیں۔ لاہور میں معطل کی گئی گاڑیوں میںAVJ 351، AVC 730، شامل ہیں۔ گاڑی  نمبرAVG 565، AVB 736، AVC 357، AVG 612، AVB 648، 

شامل ہیں۔

اسی طرح گاڑی نمبر AVB 355، AVB 503، AVB 442، AVT 276، AVT 775 ، 

 AVG 586، AVP 691، CAV 3169، AVZ 518، CAW 5096، CAW 6804، AVB 496، AVT 845، AVT 755، AVN 053، AVT 301، AVL 848، AVK 946، AVB 590، AVA 732، AVB 594، AVB 670، AVG 702، LED-19-9143، AWD 885، AVT 741، AWK 039، AMG 937، AVT 295 شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق   ایف آئی اے اور کسٹمز حکام نے بھی معاملے کی انکوائری شروع کر دی ہے،کسٹم گاڑیاں رجسٹرڈ کرنے والے بڑے نیٹ ورک کی نشاندہی کا امکان ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مشتبہ گاڑیوں کے مالکان کو نوٹس جاری کردیے گئے، مزید بوگس گاڑیوں کی چھان بین جاری ہے۔

ڈائریکٹر ایکسائز ٹیکسیشن لاہور شاہد علی گیلانی غیرقانونی رجسٹریشن پر مکمل تحقیقات ہوں گی۔ 

Watch Live Public News