اسلام آباد میں تیز بارش، پارلیمنٹ ہاؤس کی چھتیں ٹپک پڑیں

اسلام آباد میں تیز بارش، پارلیمنٹ ہاؤس کی چھتیں ٹپک پڑیں

(ویب ڈیسک ) سی ڈی اے نے پانی ٹپکنے کے مقامات پر بالٹیاں اور ٹوکریاں رکھ دیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تیز بارش کی وجہ سے پارلیمنٹ ہاؤس کی چھتیں ٹپک پڑیں۔چھتوں کو واٹر پروف بنانے کے حوالے سے سی ڈی اے کے دعوؤں کی قلعی کھل گئی۔

چھتوں سے ٹپکنے والے پانی کی وجہ سے فرش پر پانی جمع ہوگیا۔سی ڈی اے نے پانی ٹپکنے کے مقامات پر بالٹیاں اور ٹوکریاں رکھ دیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے ہی سی ڈی اے پارلیمنٹ کی چھتوں کو تارکول سے کور کیا تھا۔ شدید بارش کی بنا ء پر سی ڈی اے کی جانب کیا گیا عارضی بندوبستی بھی نہ ٹھہر سکا۔

Watch Live Public News