ویب ڈیسک: اسلام آباد کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا، نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں نالے میں بہہ جانے والے باپ بیٹی کی تلاش کےلئے ریسکیو آپریشن دوبارہ شروع کردیا گیا، اس سے پہلے امدادی ٹیموں نےاندھیرے کے باعث آپریشن روک دیا تھا۔
12 گھنٹے گزر جانے کے بعد بھی کار سوار باپ بیٹی کا سراغ نہ مل سکا ،امدادی آپریشن کو اندھیرے کے باعث روک دیا گیا تھا،امدادی ٹیمیں دریا کے کنارے رات کے وقت بھی ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں، پانی کی سطح کم ہونے پر آپریشن دوبارہ شروع کیا گیا ۔


امدادی آپریشن میں ریسکیو، نجی سوسائٹی کا عملہ اور پاک بحریہ کے غوطہ خور شامل تھے ، برساتی نالے کی ہیلی کاپٹر کے ذریعے مسلسل فضائی نگرانی بھی کی جاتی رہی، ریٹائرڈ کرنل اسحاق قاضی 8 بج کر 15 منٹ پر بیٹی کو لے کر گھر سے نکلے تھے ۔
نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے برساتی نالے میں اسحاق قاضی کی گاڑی بند ہو گئی تھی ، نالے میں پانی کا بہاؤ تیز ہونے کے باعث گاڑی برساتی نالے میں بہہ گئی ۔
اسحاق قاضی اور ان کی بیٹی گاڑی سے ہاتھ لہرا کر لوگوں سے مدد کی اپیل کرتے رہے ، برساتی نالے میں شدید طغیانی کے باعث مقامی افراد ان کی مدد کرنے میں ناکام رہے ، تیز پانی کے باعث گاڑی برساتی نالے میں بہہ گئی۔
اطلاعات کےمطابق ریٹائرڈ کرنل اسحاق قاضی 25 سالہ بیٹی کو کالج چھوڑنے کے لیے گھر سے نکلے تھے، گاڑی کا بمپر دو گھنٹے قبل ریسکیو ٹیموں کو برساتی نالے سے ملا تھا ۔
امدادی آپریشن میں ریسکیو اہلکار، نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کا عملہ اور غوطہ خور شامل تھے، ہیلی کاپٹر بھی کار سوار باپ بیٹی کی تلاش کے لیے امدادی آپریشن میں شامل رہا۔