مذاکرات کامیاب، پیٹرول پمپ مالکان ایسوسی ایشن نے ہڑتال ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا

مذاکرات کامیاب، پیٹرول پمپ مالکان ایسوسی ایشن نے ہڑتال ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا
کیپشن: مذاکرات کامیاب، پیٹرول پمپ مالکان ایسوسی ایشن نے ہڑتال ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا

ویب ڈیسک: حکومت کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد، پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن اور ڈیلرز ایسوسی ایشن نے اپنی ہڑتال ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا۔

وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک نے آل پاکستان پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن اور دیگر ڈیلرز ایسوسی ایشنز کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ 28 فروری سے خطے میں پائی جانے والی صورتحال پر سب کو تشویش ہے؛ وزیراعظم عوام کی مشکلات سے آگاہ ہیں اور خطے پر ایک بار پھر جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں۔

علی پرویز ملک نے بتایا کہ اب تک اربوں روپے مالیت کی سبسڈی فراہم کی جا چکی ہے اور ایک مؤثر ٹارگٹڈ سبسڈی نظام وضع کیا گیا ہے، جس میں آئل ریفائنریز اور پیٹرولیم اداروں کا بھرپور تعاون حاصل ہے۔

Watch Live Public News