ٹریفک پولیس کی دھواں دھار کارروائیاں، دھواں چھوڑنے والی گاڑی مالکان کی شامت آگئی 

ٹریفک پولیس کی دھواں دھار کارروائیاں، دھواں چھوڑنے والی گاڑی مالکان کی شامت آگئی 
کیپشن: Smoky operations of the traffic police, smoke emitting vehicle owners were involved

ویب ڈیسک: لاہور میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے مالکان کی شامت آگئی۔ سی ٹی او لاہور نے لاہور ہائیکورٹ کے  احکامات پر دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو بند کرنے کا حکم جاری کردیا۔ 

تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس کی دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کےخلاف دھواں دھار کارروائیاں جاری ہیں۔

سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کا کہنا ہے کہ سموگ تدارک مہم میں اب تک 33 ہزار گاڑیوں کو بھاری جرمانے کئے گئے۔ خطرناک حد تک دھواں چھوڑنے پر 15 ہزار 701 گاڑیوں کو مختلف تھانوں، سیکٹرز میں بند کروایا گیا۔

رواں سال دھواں چھوڑنے پر 08 ہزار 427 گاڑیوں جبکہ ریت،مٹی اور دیگر گرد آلود مال لیجانے والی 06 ہزار 344 گاڑیوں کو چالان ٹکٹس دئیے گئے۔ بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ اور انتہائی خستہ حال 14 ہزار 255 گاڑیوں کو چالان کئے گئے۔ جعلی فٹنس سرٹیفکیٹ رکھنے پر 183 گاڑیوں کو بند کروایا گیا۔ 

سی ٹی او لاہور کے مطابق خطرناک حد تک دھواں چھوڑنے پر 06 کروڑ 60 لاکھ روپے سے زائد کے چالان ٹکٹس جاری کیے گئے۔ سموگ تدارک کیلئے سکول و کالجز،  بس اڈوں اور سرکاری و نیم سرکاری اداروں میں 500 سے زائد ٹریفک آگاہی لیکچرز بھی دیے گئے۔ 

عمارہ اظہر کا کہنا تھا کہ سموگ تدارک کیلئے عوامی رابطہ مہم بھی شروع کی گئی۔  سوشل میڈیا پر موصول ہونے پر دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی ویڈیوز پر بھی کریک ڈاؤن جاری ہے۔ شہری ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے تعاون کریں۔

Watch Live Public News