منی پور فسادات،مودی سرکار کی غفلت اور سکیورٹی کی ناکامی ثابت

منی پور فسادات،مودی سرکار کی غفلت اور سکیورٹی کی ناکامی ثابت
کیپشن: منی پور فسادات،مودی سرکار کی غفلت اور سکیورٹی کی ناکامی ثابت

ویب ڈیسک: بھارتی ریاست منی پور مئی 2023 سے مسلسل خونی جھڑپوں، سکیورٹی ناکامی، حکومتی نااہلی اور انسانی المیے کا شکار ہے، جس نے نہ صرف بھارتی نظام حکومت بلکہ مودی سرکار کی کارکردگی پر بھی سنگین سوالات اٹھا دیے ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست منی پور  طویل عرصے سے مودی سرکار کی سیاسی نااہلی، سماجی غیر ذمہ داری اور سکیورٹی غفلت کا شکارہے،مئی 2023 سے شروع ہونے والی خونی جھڑپیں اب تک متعدد جانیں لے چکی ہیں۔ منی پور جھڑپوں سے  یہ بھی واضح ہو گیا کہ مودی سرکار اپنی ریاستی  رِٹ مکمل طور پر کھو چکی ہے۔

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ’’بھارتی لیفٹیننٹ جنرل (ر)نیشی کانتا سنگھ نے منی پور بحران کو محض فرقہ وارانہ نہیں بلکہ منظم سیکیورٹی ناکامی کا نتیجہ قرار دے دیا‘‘۔

لیفٹیننٹ جنرل (ر) نیشی کانتا سنگھ کا کہناہے کہ منی پور تصادم دو مرحلوں پر مشتمل تھا، پہلا مرحلہ 3 سے 10 مئی تک جاری رہا، جوکہ چھوٹے پیمانے کی جھڑپوں پر مبنی تھا،دوسرا مرحلہ 27 اور 28 مئی کو منظم حملوں کی صورت میں شروع ہوا،وادی امفال کو چاروں اطراف سے گھیر کر بھارتی سکیورٹی  فورسز کو مکمل طور پر بےبس کر دیا گیا، منی پور کے  پولیس سٹیشنوں سے چار ہزار سے زائد ہتھیار بھی چوری ہوئے۔

منی پور میں خواتین سے زیادتی، گھروں کی تباہی اور معصوم عوام کے قتل پر مودی سرکار کی مجرمانہ خاموشی ریاستی بے حسی کی واضح مثال ہے۔

این ڈی ٹی وی  کے مطابق اس تمام صورتحال کے باوجود، حکومت کی جانب سے نہ کوئی واضح پالیسی سامنے آئی اور نہ ہی کوئی ہنگامی سیکیورٹی پلان نافذ کیا گیا،سیکیورٹی ناکامی چھپانے کے لیے ریاست بھر میں انٹرنیٹ کی بندش اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے داخلے پر مکمل پابندی عائد، منی پور کے پچاس ہزار سے زائد شہری اپنے گھروں سے بے دخل ہو کر ریلیف کیمپوں میں پناہ لینے پر مجبور،سرکاری اداروں کی غفلت کے نتیجے میں 180 سے زائد افراد ہلاک جبکہ سینکڑوں دیہات مکمل طور پر خاکستر ہو چکے ہیں۔

منی پور ایک ایسی ریاست بن چکی ہے جہاں حکومتی ادارے محض علامتی حیثیت رکھتے ہیں،یہ سارا منظرنامہ اس سوال کو جنم دیتا ہے کہ آیا بھارت واقعی ایک متحد اور محفوظ ریاست ہے؟   منی پور جیسے علاقے بھارتی نظام کی کھلی دراڑوں کو بے نقاب کرتے ہیں۔

Watch Live Public News