ویب ڈیسک: ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔
آل پاکستان صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 4643 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 42 ہزار 636 روپے کا ہوگیا ہے۔ 10 گرام سونا 4179 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 78 ہزار 345 روپے کا ہوگیا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں سونا 46 ڈالر مہنگا ہو کر 4202 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔
24 قیراط فی تولہ چاندی 189 روپے مہنگی ہو کر 7151 روپے کی ہوگئی ہے۔ 10 گرام چاندی 170 روپے مہنگی ہو کر 6079 روپے کی ہوگئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں چاندی 1.886 مہنگی ہو کر 66.714 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔