شہید ایرانی سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای کے جنازے ، تدفین کا شیڈول جاری 

شہید ایرانی سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای کے جنازے ، تدفین کا شیڈول جاری 

(ویب ڈیسک ) شہید ایرانی سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای کے جنازے  اور تدفین کا شیڈول جاری کردیا گیا۔

ایران کے سپریم لیڈر شہید سید علی خامنہ ای اور ان کے اہلِ خانہ کے چند دیگر شہداء کے الوداعی اور تدفینی مراسم کا باقاعدہ شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔

 مرکزی انتظامی کمیٹی کے مطابق ان تقریبات کا آغاز 4 جولائی، بمطابق 19 محرم الحرام، تہران سے ہوگا۔

جاری کردہ پروگرام کے مطابق مرکزی نمازِ جنازہ 6 جولائی کو تہران میں ادا کی جائے گی، جبکہ 8 جولائی کو شہید سید علی خامنہ ای کے جسدِ خاکی کو عراق منتقل کیا جائے گا، جہاں نجف اشرف اور کربلا معلیٰ میں خصوصی مراسم منعقد ہوں گے۔

شہید سید علی خامنہ ای کے ساتھ ان کے خاندان کے چار دیگر شہداء کی بھی نمازِ جنازہ ادا کی جائے گی، جن میں داماد ڈاکٹر مصباح الہدیٰ باقری، بیٹی سیدہ بشریٰ حسینی خامنہ ای، بہو زہرا حداد عادل اور نواسی زہرا محمدی گلپایگانی شامل ہیں۔

عراق میں الوداعی تقریبات کی تکمیل کے بعد شہداء کے جسدِ خاکی ایران منتقل کیے جائیں گے۔ شیڈول کے مطابق 9 جولائی کو شہید سید علی خامنہ ای کو مشہد مقدس میں حضرت امام رضا علیہ السلام کے روضۂ مبارک میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔

توقع کی جا رہی ہے کہ ان تاریخی مراسم میں دنیا بھر سے ممتاز مذہبی شخصیات، سیاسی رہنما، علمی و سماجی شخصیات، مختلف ممالک کے سرکاری نمائندے اور لاکھوں عقیدت مند شرکت کریں گے۔

Watch Live Public News