اپوزیشن اور ایم کیو ایم رہنماؤں کی رات گئے اہم ملاقات

اپوزیشن اور ایم کیو ایم رہنماؤں کی رات گئے اہم ملاقات
اسلام آباد: اپوزیشن رہنماؤں کے وفد نے متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم) کے وفد سے پارلیمنٹ لاجز میں رات گئے انتہائی اہم ملاقات کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ لاجز میں رات گئے انتہائی اہم ملاقات ہوئی ہے، اپوزیشن رہنماؤں کے وفد کی پارلیمنٹ لاجز میں ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات ہوئی۔ سردار اختر مینگل، مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال ،ایاز صادق ، رانا ثنا اللہ ، خواجہ سعد رفیق پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ اور سہیل انور سیال بھی ملاقات میں موجود تھے۔ ایم کیو ایم کے سینیر ڈپٹی کنوینئر عامر خان ، وسیم اختر اور امین الحق سے مزاکرات کیے گئے، ملاقات میں تحریک عدم اعتماد کے موقع پر حمایت سے متعلق بات چیت بھی کی گئی۔ خیال رہے کہ پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمٰن آج ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت سے کراچی میں بہادرآباد مرکز پر ملاقات کریں گے،ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال اور تحریک عدم اعتماد پر گفتگو کی جائے گی۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔