ویب ڈیسک: قطری وزارت دفاع نے اتوار کو تصدیق کی ہے کہ ایک ہیلی کاپٹر معمول کی پرواز کے دوران تکنیکی خرابی کے باعث ملک کی سمندری حدود میں گر کر تباہ ہو گیا۔
قطری وزارت داخلہ کے مطابق اس حادثے میں 6 افراد ہلاک ہوئے، جن میں 3 قطری فوجی شامل ہیں۔ ترک وزارت دفاع کے مطابق حادثے میں ایک ترک فوجی اور 2 تکنیکی عملہ بھی شامل تھے۔
یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب خطے میں کشیدگی بڑھ رہی ہے۔ 28 فروری کے بعد ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کے مشترکہ حملوں کے بعد قطر کو ایران کی جانب سے ڈرون اور میزائل حملوں کا سامنا رہا ہے۔