ویب ڈیسک: لاہور کے علاقے ٹاؤن شپ میں عید کے دوسرے روز ایک آوارہ کتے کے حملے سے 8 سالہ مہر نامی بچی جان کی بازی ہار گئی۔
بچی گلی میں کھیل رہی تھی کہ اچانک کتے نے اس پر حملہ کر دیا، جس سے وہ شدید زخمی ہوئی۔ زخمی بچی کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا، لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔
اہل علاقہ نے بتایا کہ میڈیا سے بات کرنے پر پابندی ہے اور عدالت کے احکامات کی وجہ سے کتوں کو نہیں مارا جا سکتا، لیکن شہری انسانی جان کی حفاظت کے لیے فکرمند ہیں۔
مکینوں کا کہنا ہے کہ ٹاؤن شپ اور گردونواح میں آوارہ کتوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے، جس کی وجہ سے شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں۔
علاقہ مکین وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے اپیل کر رہے ہیں کہ اس حادثے کا فوری نوٹس لیا جائے اور آوارہ کتوں کے مسئلے کا مستقل حل نکالا جائے، تاکہ مستقبل میں کسی اور گھر کا چراغ نہ بجھے۔