'عمران خان نے صرف تباہی کی ہے اور کچھ نہیں کیا'

'عمران خان نے صرف تباہی کی ہے اور کچھ نہیں کیا'
لاہور : وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کا ایک کام بتا دیں جس میں عوام کو ریلیف ملا ہو، عمران خان نے صرف تباہی کی ہے اور کچھ نہیں کیا۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نےکہا کہ عمران خان کا ایک کام بتا دیں جس میں عوام کو ریلیف ملا ہو، عمران خان ترقیاتی منصوبوں کی بجائے سیاسی مخالفین کو جیلوں میں بھجوانے میں مصروف رہے، ایک کروڑ گھر اور 50 لاکھ نوکریوں کے جھوٹے وعدے کیے گئے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان کا نیا پاکستان وہ ہے جس نے معاشرے کو تباہ کر دیا، عمران خان نے جو زبان استعمال کی قوم کے سر شرم سے جھک گئے ہیں۔ عمران خان کو قوم معاف نہیں کرے گی، عمران خان نے صرف تباہی کی ہے اور کچھ نہیں کیا۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ افسوس ہے کہ اسپتال کے قیمتی 3 سال ضائع کر دیے گئے، اسپتال میں اربوں روپے کی جدید ترین مشینری بند پڑی رہی، بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین ڈاکٹر سعید کو بحال کر دیا گیا ہے، منصب سنبھالتے ہی ڈاکٹرسعید اختر سے رابطہ کیا اور وہ امریکاسے واپس آئے،پی کے ایل آئی میں 50 فیصد مریضوں کا مفت علاج ہوگا،جن کے پاس روٹی کھانے کو پیسے نہیں، وہ علاج کہاں سے کرائیں گے، صاحب حیثیت کے علاج سے ہونے والی آمدن غریب مریضوں پر خرچ ہوگی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ عمران نیازی دن رات نیب پر سوار رہتا تھا، ، نیب نے لوگوں کو گرفتار کیا، نیب کے عقوبت خانوں میں رہا ہوں حالات کا علم ہے، میں کوٹ لکھپت جیل آیا تو کہا گیاشہباز شریف کو زمین پر سلاؤ، مجھے بکتر بند گاڑی میں بٹھایا تاکہ ہچکولے لگیں اور کمر میں درد ہو۔انہوں نے کہا کہ عمران نیازی سول وار چاہتا ہے، لوگ عمران نیازی کا گریبان پکڑیں گے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔