ویب ڈیسک: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی، جس میں خطے کی موجودہ صورتحال، کشیدگی میں کمی اور امریکا کے ساتھ تنازع کے خاتمے سے متعلق امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
خبر ایجنسی کے مطابق ملاقات کے دوران ایران اور امریکا کے درمیان جاری تناؤ کے خاتمے کے لیے مختلف سفارتی تجاویز اور ممکنہ مسودوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایرانی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے مؤثر طریقہ کار اور سفارتی کوششوں پر غور کیا۔
ادھر سفارتی ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی آج بھی تہران میں قیام کریں گے، جہاں وہ ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات سے متعلق اہم سفارتی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔