ویب ڈیسک: ادکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کے معاملے پر لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کا وضاحتی بیان سامنے آگیا۔
اپنے بیان میں لیگی ایم پی اے نے کہا کہ آٹھ ماہ ہوگئے ہیں ادکارہ مومنہ اقبال کو کوئی کال نہیں کی۔ میں نے کوئی کال کی ہو وہ ثبوت پیش کرے۔ اداکارہ کے ساتھ اب میرا کوئی رابط نہیں ہے۔ میرے پاس سب ریکارڈ ہے۔ مومنہ اقبال ویمن کارڈ کھیل رہی ہے۔
ثاقب چدھڑ نے مزید کہا کہ اداکارہ کے ہونے والے خاوند نے اسکے موبائل میں میری کوئی ویڈیو دیکھی تو طیش میں آکر مجھے کال کر کے دھمکی دی میں نے اس حوالے سے تھانے میں دراخوست بھی دی کے اس نمبر سے مجھے دھمکیاں دی جارہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مجھے تو اب پتہ چلا ہے کہ مومنہ اقبال شادی کرنے جارہی ہیں۔ مومنہ کی والدہ نے بھی کال کی اور معافی مانگی ہے۔