ویب ڈیسک: اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن ( ایس سی او) نے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں 100 جدید آئی ٹی مراکز قائم کر کے ڈیجیٹل انقلاب کی بنیاد رکھ دی۔
پاکستان کی عسکری قیادت اور ڈی جی ایس سی او کی وژنری قیادت میں آزاد جموں و کشمیر ترقی کے نئے دور میں داخل۔ ایس سی او منصوبوں سے مظفرآباد، باغ، بھمبر، ڈڈیال، کوٹلی، میرپور، راولاکوٹ اور ہجیرہ کے نوجوان استفادہ حاصل کر رہے ہیں ۔ سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارکس اور فری لانسنگ ہب نوجوانوں کی معاشی و ٹیکنالوجیکل خود مختاری کا ذریعہ بن گئے۔ 49 دور دراز علاقوں میں فری لانسنگ ہب نوجوانوں کے لیے روزگار اور ہنر کے نئے مواقع پیدا کر رہے ہیں ۔ مظفرآباد میں پاکستان کا پہلا خواتین سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک، خواتین کے بااختیار ہونے کی علامت بن گیا ۔
ایس سی او کا خصوصی افراد کیلئے خصوصی فری لانسنگ ہب کا قیام خوش آئند عمل قرار ، خصوصی افراد کے لیے مفت خصوصی گاڑی، ایس سی او کی سماجی شمولیت کا عملی ثبوت ہے ۔ سافٹ ویئر پارکس اور آئی ٹی ہبز میں جدید سہولیات، تیز رفتار انٹرنیٹ اور 24 گھنٹے بجلی کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے۔ آزاد کشمیر میں 400 سے زائد نوجوان براہِ راست ایس سی او کے ترقیاتی منصوبوں سے مستفید ہو رہے ہیں ۔ 500 سے زیادہ کامیاب فری لانسرز خود کفیل ہو کر ملکی معیشت کو مضبوط بنا رہے ہیں۔
ایس سی او منصوبوں سے 20 ملین ڈالر کی آمدن سے پاکستان کی ڈیجیٹل خود انحصاری کے نئے دور کا آغاز ہو گیا۔