ویب ڈیسک: بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ نرگس فخری ایک بار پھر سرخیوں میں ہیں، اور اس بار وجہ بنی ہے ان کی سالگرہ پر شوہر ٹونی بیگ سے ملنے والی مہنگی ترین گاڑی، رولز روئس۔
نرگس فخری نے انسٹاگرام پر اپنی نیلے رنگ کی لگژری رولز روئس کی تصاویر شیئر کیں، جو سرخ ربن میں لپٹی ہوئی تھی۔ اس گاڑی کی مالیت تقریباً 10 کروڑ 30 لاکھ روپے ہے۔ اگرچہ نرگس کی سالگرہ اکتوبر میں تھی، لیکن انہوں نے یہ تحفہ نومبر میں سامنے لایا اور مزاحیہ انداز میں کہا، "اب میں سوچ رہی ہوں کہ اگلے سال 2026 کے برتھ ڈے گفٹ کے طور پر کیا ہو سکتا ہے۔"
اداکارہ نے مزید تصاویر پوسٹ کیں، جن میں ان کی رولز روئس شوہر کی رولز روئس کے ساتھ کھڑی دکھائی دے رہی تھی۔
اداکار اکٹھا کپور نے ٹونی کو "بہترین" کہا، جبکہ ہدایتکار ترن منسکانی نے مذاق کرتے ہوئے کہا، "ٹونی، نرگس کو چھوڑو، میری سالگرہ بھی قریب ہے۔"
واضح رہے کہ نرگس فخری کے شوہر ٹونی بیگ مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں اور کاروباری دنیا کی معروف شخصیت ہیں۔ وہ ڈائیوز گروپ کے چیئرمین ہیں اور آسٹریلیا کی وکٹوریہ یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی سے ایم بی اے کر چکے ہیں۔ 2006 میں کاروبار کا آغاز کرنے والے ٹونی نے اپنی کمپنیوں کو عالمی سطح پر پھیلایا ہے، جن میں الینک، ایٹ ہیلتھ اور اویسس اپیرل شامل ہیں۔