ویب ڈیسک:دبئی ایئر شو میں بھارتی غرور خاک میں مل گیا، دنیا بھر میں ایک بار پھر سبکی کا سامنا،بھارت کو رافیل کے بعد جس طیارے پر مان تھا وہ گزشتہ روز کریش ہوگیا جبکہ پائلٹ بھی زندہ نہ بچ سکا، واقعہ کے بعد بھارتیوں نے سوشل میڈیا پر مودی سرکار کو خوب آڑے ہاتھوں لیا، دوسری جانب مضحکہ خیز میمز بھی بنائے جارہے ہیں۔
معرکہ حق میں پاک فضائیہ نے 6 رافیل گرائے جس کا اعتراف بھارت کے کئی ریٹائرڈ فوجی افسران نے کیا مگر مودی کا گودی میڈیا اور ایئر چیف اپنی عوام کو جھوٹی تسلی دینے میں پیش پیش رہے اور ابھی تک بوکھلاہٹ سے باہر نہیں نکلے۔
گزشتہ روز دبئی ایئر شو میں پیش آنے والے واقعہ نے مودی حکومت اور بھارتی میڈیا کو دن میں ہی تارے دکھا دیے ہیں، انڈین فضائیہ کے ونگ کمانڈر نمَنش سیال کی المناک موت پر پورا انڈیا سوگ میں ڈوبا ہے۔
بھارتی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مودی حکومت کے خلاف سخت بیانات دیے جارہے ہیں وہیں تیجس طیارہ کے گرنے کے واقعہ پر میمز بھی بن رہی ہیں۔
دوسری جانب پاکستانی سوشل میڈیا ایکٹویسٹ عابد دھاریوال نےبھارتی طیارہ گرنے کے بعد ایک مزاحیہ ’AI‘ ویڈیو شیئر کی جس میں پاکستان کے خلاف زہر اگلنے والے افغان طالبان کو آئینہ دکھایا گیا ہے۔
بھارت کے ساتھ مل کر پاکستان میں دہشتگری کروانے والے افغان طالبان کو نشانے پر رکھتے ہوئے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ’ دبئی ائیر شو میں بھارتی تیجس طیارہ کے بعد اگلے سال 2026 میں افغانستان بھی پانچویں جنریشن کا طیارہ جو انہوں نے خود کابل میں بیٹھ کر تیار کیا ہے اسے دبئی ائیر شو میں لے کر آئے گا اس کی پہلی ٹیسٹ فلائٹ کی ویڈیو دوستوں کی نظر!
دبئی ائیر شو میں بھارتی تیجاس طیارہ کے بعد اگلے سال 2026 میں افغانستان بھی پانچویں جنریشن کا طیارہ جو انہوں نے خود کابل میں بیٹھ کر تیار کیا ہے اسے دبئی ائیر شو میں لے کر ائے گیا اس کی پہلی ٹیسٹ فلائٹ کی ویڈیو دوستوں کی نظر pic.twitter.com/BdSxSxSnc7
— Abid Dhariwal (@a__bd26) November 22, 2025