ویب ڈیسک: ٹی 20 ٹرائی نیشن سریز کے تیسرے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 129 رنز کا ہدف دیا تھا ، پاکستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 15.3 اوورز میں ٹارگٹ پورا کرلیا۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پر کھیلے جارہے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 128 رنز بناسکی، پاکستان نے میچ 7 وکٹوں سے جیت لیا۔
سری لنکا کے جینتھ لیاناگے 41 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے جبکہ کوشل پریرا نے 25 اور کامل مشرا نے 22 رنز بنائے۔
گرین شرٹس کے محمد نواز نے 3، سلمان مرزا، فہیم اشرف اور ابرار احمد نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔
پاکستان کی طرف سے اوپننگ بیٹر صاحبزادہ فرحان نے ناقابل شکست 80 رنزصرف 45 گیندوں پر بنائے ،انہوں نےاس دوران 6 چوکے اور 5 چھکے لگائے۔
دیگر کھلاڑیوں میں صائم ایوب 20، بابراعظم 16اور کپتان سلمان علی آغا صفر رنز بناکر پویلین لوٹ گئےجبکہ عثمان خان نے 5 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔
سری لنکا کے چیمرا نے2 اور شانکا نے 1 وکٹ اپنے نام کی ، میچ میں عمدہ پرفارمنس پر صاحبزادہ فرحان کو بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔