ویب ڈیسک: صادق پبلک اسکول بہاولپور اپنی شاندار روایات اور تابناک ماضی پر فخر کرتا ہے۔ اس تاریخی ادارے سے تعلیم حاصل کرنے والی متعدد شخصیات نے زندگی کے مختلف شعبوں میں نمایاں مقام حاصل کرکے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔
صادق پبلک اسکول بہاولپور کی موجودہ قیادت بھی اس عظیم ورثے اور قابلِ فخر روایات کو بھرپور انداز میں آگے بڑھا رہی ہے۔
اسکول کے طلبہ کی شاندار پریڈ، نظم و ضبط اور پُراعتماد انداز ادارے کی بہترین تربیت کا عملی مظہر ہے۔
بلوچستان کی بیٹی کے پُراعتماد انداز اور شخصیت سے بھی یہ حقیقت نمایاں ہوتی ہے کہ صادق پبلک اسکول بہاولپور نہ صرف طلبہ میں خوداعتمادی اور قائدانہ صلاحیتیں پروان چڑھاتا ہے بلکہ انہیں زندگی کے ہر میدان میں کامیابی کے لیے ضروری تربیت بھی فراہم کرتا ہے۔