وزیر دفاع خواجہ آصف کا میچ کے دوران حارث رؤف کے '0-6' اشارے پر ردعمل

وزیر دفاع خواجہ آصف کا میچ کے دوران حارث رؤف کے '0-6' اشارے پر ردعمل
کیپشن: وزیر دفاع خواجہ آصف کا میچ کے دوران حارث رؤف کے '0-6' اشارے پر ردعمل

ویب ڈیسک: ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے میں بھارت کے خلاف میچ کے دوران پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف نے بھارتی شائقین کو '0-6' کا نشان دکھا کر ردعمل ظاہر کیا، جس پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہوگیا۔

بھارت کی بیٹنگ کے دوران حارث رؤف باؤنڈری پر فیلڈنگ کر رہے تھے کہ بھارتی تماشائیوں کی جانب سے مبینہ طور پر نعرے بازی کی گئی۔ اس پر حارث نے ہاتھ سے '0-6' کا نشان بنایا اور پھر جہاز اڑانے اور گرنے کا اشارہ بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ابھیشک شرما اوقات بھول گئے،پاکستانی کھلاڑیوں کیخلاف شرمناک بیان

حارث کے اس اقدام پر سوشل میڈیا پر مختلف ردعمل سامنے آئے اور بھارتی صارفین میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھی اس پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر پنجابی زبان میں پوسٹ کی کہ، " حارث رؤف ٹھیک ٹکر یا۔ کم چک کے رکھ۔"

مزید برآں، خواجہ آصف نے لکھا کہ کرکٹ میچ تے ھوندے رھندے پر 6/0 تے قیامت تک انڈیا نہیں بھولے گا، اور دنیا بھی یاد رکھے گی۔

واضح رہے کہ مئی میں پاکستان کی فضائیہ نے بھارت کے 6 جنگی طیارے گرا کر ایک تاریخی کامیابی حاصل کی تھی۔ اس موقع پر ائیروائس مارشل اورنگزیب احمد نے کہا تھا کہ پاک فضائیہ کو بھارت کی فضائیہ کے مقابلے میں "6 صفر" سے فتح حاصل ہوئی تھی۔

Watch Live Public News