آئی ٹی سی این ایشیا 2025،  پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کے مستقبل کی ضمانت

آئی ٹی سی این ایشیا 2025،  پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کے مستقبل کی ضمانت
کیپشن: آئی ٹی سی این ایشیا 2025،  پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کے مستقبل کی ضمانت

ویب ڈیسک: آئی ٹی سی این ایشیا کی نمائش کا 23 سے 25 ستمبر تک کراچی ایکسپو سینٹر میں انعقاد ہوگا۔ 

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے وزارتِ آئی ٹی و ٹیلی کام کے منصوبے ٹیک ڈیسٹی نیشن پاکستان کے تحت  تین روزہ نمائش کا کل سے آغاز  ہوگا۔ نمائش کی افتتاحی تقریب میں وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کام شزہ فاطمہ خواجہ شرکت کریں گی۔ ایونٹ عالمی سطح پر پاکستان کو جدید آئی ٹی اور ٹیلی کام ہب کے طور پر روشناس کرائے گا۔ نمائش میں برطانیہ، ترکیہ، آذربائیجان، سعودی عرب، چین، امریکا اور دیگر ممالک کے وفود شریک ہوں گے۔

گزشتہ سال آئی ٹی سی این ایشیا میں 500 ملین ڈالر کے معاہدے طے پائے تھے۔ اس سال اہم معاہدوں کے ساتھ ساتھ بالخصوص ٹیکنالوجی کے شعبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دیا جائے گا۔ کانفرنس میں ای۔کامرس، فِن ٹیک، اے آئی اور سائبر سیکیورٹی کے جدید حل پیش کیے جائیں گے۔ آئی ٹی سی این ایشیا ہائبرڈ ماڈل کے تحت ورچوئل اور فزیکل رسائی کا امتزاج فراہم کرے گا۔ عالمی ٹیک رہنما اور سرمایہ کار پاکستان کی نئی اسٹارٹ اپ کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری کریں گے۔

'ڈیجیٹل پاکستان' کے وژن کے تحت آئی ٹی سیکٹر نوجوانوں کے روزگار میں اضافے کے لیے کوشاں ہے۔

Watch Live Public News