ویب ڈیسک: سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ کردیا گیا۔ جس کے بعد سونے کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔
صرافہ بازار ایسوسی ایشن کیجانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 3400 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ93 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 915 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد 10 گرام سونے کی نئی قیمت 3 لاکھ 37 ہزار 534 روپے ہوگئی ہے۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت میں 34 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ جس کے بعد فی اونس سونے کی نئی قیمت 3 ہزار 719 ڈالر ہوگئی ہے۔