سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی 

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی 

(ویب ڈیسک): سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ 

تفصیلات کے مطابق فی تولہ سونا 5200 روپے سستا ہوکر 4  لاکھ 93 ہزار 762 روپے کا ہو گیا ہے۔ 10 گرام سونا 4458 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 23 ہزار 321 روپے کا ہوگیا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں 52 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 4714 ڈالر ہوگیا۔ فی تولہ چاندی 225 روپے سستی ہوکر 8099 روپے ہوگئی۔

10 گرام چاندی 193 روپے کی کمی سے 6943 روپے ہوگئی۔ عالمی مارکیٹ میں چاندی 2.25 ڈالر کمی کے بعد 76 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

Watch Live Public News