(ویب ڈیسک ) اچھرہ میں بچوں کے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا ، ماں ہی بچوں کی قاتل نکلی ، اقبال جرم کر لیا ۔
پولیس ذرائع کے مطابق خاوند بچوں کے حوالے سے اکثر طعنے مارتا تھا۔ تحقیقات کے دوران بچوں کی والدہ کا کردار مشکوک پایا گیا۔
پولیس کے مطابق خاتون نے مبینہ طور پر منصوبہ بندی کے تحت واردات کی۔ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ کے بعد خود کو بے قصور ظاہر کرنے کیلئے ڈرامہ رچایا گیا، خاتون میڈیکل کے بہانے گھر سے نکلی اور بعد میں شوہر کو فون کر کے بلایا۔
پولیس کا موقف ہے کہ واپس آ کر صورتحال کو مختلف رخ دینے کی کوشش کی گئی۔
تحقیقات کے مطابق قتل کا الزام ساس پر ڈالنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔ذرائع کے مطابق گزشتہ رات گھریلو جھگڑے کو واقعہ کی ممکنہ وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ بچوں کو مارنے سے پہلے اس نے اپنے آپ کو مارنے کا منصوبہ بنایا۔ ماں نے سوچا اگر وہ مر گئی تو بچوں کو اس کا والد گھر سے نکال دے گا۔
خیال رہے کہ رمضان اور ردا کی 9 سال قبل شادی ہوئی تھی۔