ملک بھرمیں آج کہاں گرج چمک کےساتھ بارش ہوگی؟محکمہ موسمیات نے بتادیا

ملک بھرمیں آج کہاں گرج چمک کےساتھ بارش ہوگی؟محکمہ موسمیات نے بتادیا
کیپشن: ملک بھرمیں آج کہاں گرج چمک کےساتھ بارش ہوگی؟محکمہ موسمیات نے بتادیا

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے مختلف حصوں میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے جمعہ کو بھی ملک کے متعدد علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کر دی جبکہ کچھ علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

اسلام آباد
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردو نواح میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم شام اور رات کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

خیبرپختونخوا
خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ چترال، دیر، سوات، کوہستان، ایبٹ آباد، بونیر، مہمند، خیبر، باجوڑ اور مالاکنڈ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

پنجاب
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ مری، گلیات، راولپنڈی، چکوال، جہلم، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، ملتان، خانیوال، پاکپتن، بہاولپور، بہاولنگر اور ڈیرہ غازی خان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

سندھ
سندھ کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ تھر پارکر، میرپورخاص، بدین، مٹھی، سانگھڑ، خیر پور اور گردو و نواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ساحلی علاقوں میں بعض مقامات پر ہلکی بارش اور بونداباندی کا امکان ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان کے بھی چند مقامات پر گرج چمک اور بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

بلوچستان
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ ژوب، بارکھان، موسیٰ خیل، قلات، خضدار اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں درجہ حرارت 34، قلات میں 31، ژوب میں 28، زیارت میں 24، سبی میں 40 اور تربت میں 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اسی طرح نوکنڈی میں درجہ حرارت 45، چمن میں 32، گوادر میں 35 اور جیونی میں 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Watch Live Public News