(ویب ڈیسک ) جماعت اسلامی کی جانب سے 12ربیع الاول کے بعد ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کردیا گیا۔
حافظ نعیم الرحمان نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہماری جدوجہدبہترین انداز میں آگےبڑھ رہی ہے، حکومت کوپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرنی پڑےگی۔آٹا مافیا اور چینی مافیا کی موجودگی میں ملک ترقی نہیں کرسکتا۔ مافیاز نے حکومت کے ساتھ مل کر 7 لاکھ 65 ہزارٹن چینی درآمدکی۔
انہوں نے کہا کہ کسانوں کو سستی کھادنہیں مل رہی، ہمارے پیسوں سے سرکاری افسران بڑی بڑی گاڑیاں چلاتے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ 12ربیع الاول کے بعد ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کریں گے، اب مذاکرات ایسے نہیں ہوں گے کہ آپ کہیں دھرنا ختم کریں ہم مان لیں، دھرناتب ختم ہو گا جب حکومت ہمارے مطالبات عملی طور پرمانےگی، جنگی حالات میں بھی حکمرانوں نے عوام پر پیٹرول بم گرائے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ قربانیاں دینے کے لیے ہمارا کارکن تیار رہتا ہے، لوگ کہتے ہیں دھرنا ہو رہا ہے تو پٹرول کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں،ایسی باتیں کرنے والے حکومت کا ساتھ دے رہے ہیں،احتجاج نہ کرتے تو ڈیزل 32 روپے سستا نہ ہوتا،پٹرول پر 80 روپے کی لیوی ختم کرنا پڑے گی۔
انہوں نے کہا کہ تمام جماعتوں سے رابطے ہیں، عوام کے حقیقی مسائل صرف جماعت اسلامی اٹھاتی ہے،تمام سیاستدان کسی کے کہنے پر حکومتین گرانے کے اقدام کی توبہ کریں،اپنی غلطیوں کا اعراف کریں اور قوم سے معافی مانگیں۔
امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو علاج کا ریلیف ملنے پر حکومت عدالتی فیصلے پر عمل کریں،بانی پی ٹی آئی کو علاج کی سہولیات ملنی چاہئیں۔