ڈی چوک کا معاملہ چچا،بھتیجی کے گلے کی ہڈی بن جائے گا،ملک احمد خان بھچر

ڈی چوک کا معاملہ چچا،بھتیجی کے گلے کی ہڈی بن جائے گا،ملک احمد خان بھچر
کیپشن: ڈی چوک کا معاملہ چچا،بھتیجی کے گلے کی ہڈی بن جائے گا،ملک احمد خان بھچر

ویب ڈیسک: پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ڈی چوک کا معاملہ چچا اور بھتیجی کے گلے کی ہڈی بن جائے گا۔ جو مذاکرات ہو رہے ہیں یہ نواز شریف اور شہباز شریف کی مرضی سے نہیں ہورہے۔ لانے والے پنجاب کی وزیر اعلیٰ کے ساتھ ہیں۔ ٹک ٹاک کے علاوہ مریم نواز کی کوئی کارکردگی نہیں۔

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر نے پریس کلب لاہور میں میڈیا سے گفتگو کی ہے۔ ملک احمد خان بھچر نے بتایا کہ ہماری مذاکراتی ٹیم کی میٹنگ ہوئی جو کہ اب تین جنوری کو دوبارہ ہوگی۔ حکومت کی جانب سے چارٹر آف ڈیمانڈ مانگے گئے ہیں۔ دوسری طرح ہمارے لوگوں پر ظلم کیا جارہا ہے۔ 

انہوں نے انکشاف کیا کہ مسنگ پرسن سے دو لوگ بازیاب ہوئے اور ان کے ناخن کاٹے گئے۔ ہمارے کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے گئے اور ہراساں کیا جا رہا ہے۔ جھوٹی ایف آئی آر میں لوگوں کواٹھایا جارہا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ڈی چوک کا معاملہ چچا بھتجی کے گلے کی ہڈی بن جائے گا۔ اگر ڈی چوک میں کچھ نہیں ہوا تو وہاں جانے سے کیوں روکا گا۔ مذاکرت میں ہمارا چارٹر آف ڈیمانڈ یہ بھی ہے مظالم بند کئے جائیں۔ جعلی وزیراعلیٰ کا دورہ چین فیشن شو کے علاوہ کچھ نہیں تھا۔ چچا بھتیجی دودھ کی نہروں کی بات کر رہی مہنگائی سے عوام مر رہے ہیں۔ ڈی چوک پر ایف آئی آر پر الگ سے لائحہ عمل ہے۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی عوام اور پی ٹی آئی پر مارشل لاء سے بدتر وقت گزر رہا ہے۔ رینجرز کے اہلکاروں کی شہادت ایکسڈنٹ تھی اسکو بھی بانی اور بشری بی بی پر ڈالا جارہا ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ مذاکرات کے دوران پی ٹی آئی کے ورکرز پر مظالم بند کئے جائیں۔ ہم اپنی گرفتار قیادت کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری کی ذاتی رائے پر میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔جو مذاکرات ہو رہے ہیں یہ نواز شریف اور شہباز شریف کی مرضی سے نہیں ہورہے۔ لانے والے پنجاب کی وزیر اعلیٰ کے ساتھ ہیں۔ ٹک ٹاک کے علاوہ مریم نواز کی کوئی کارکردگی نہیں۔

Watch Live Public News