ڈکی بھائی کے یوٹیوب چینل اور سامان کی سپرداری کے معاملے میں بڑی پیشرفت

ڈکی بھائی کے یوٹیوب چینل اور سامان کی سپرداری کے معاملے میں بڑی پیشرفت
کیپشن: ڈکی بھائی کے یوٹیوب چینل اور سامان کی سپرداری کے معاملے میں بڑی پیشرفت

ویب ڈیسک: معروف یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کے یوٹیوب چینل اور سامان کی سپرداری کے معاملے پر بڑی پیشرفت سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق ضلع کچہری لاہور میں ڈکی بھائی کے دوران حراست ضبط کیے گئے اکاؤنٹس اور سامان کی سپرداری کے معاملے پر سماعت ہوئی۔

پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ یوٹیوبر سعد الرحمان ابھی تک 8 ویڈیوز اپلوڈ کر چکا ہے۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر این سی سی آئی اے نے عدالت میں سوال اٹھایا کہ یوٹیوب اکاؤنٹ ابھی مال مقدمہ ہے، یوٹیوبر کیسے ویڈیوز اپلوڈ کر سکتا ہے؟ 

ان کا کہنا تھا کہ خدشہ ہے کہ یوٹیوبر مقدمے کا باعث بننے والی ویڈیوز کو ڈیلیٹ یا تبدیل کردے گا۔

Watch Live Public News