ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سائفر اور توشہ خانہ کیسز میں سزا کیخلاف اپیلیں دوبارہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائرکر دی گئیں۔
تفصیلا ت کے مطابق توشہ خانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کا سزا کا فیصلہ معطل کرنے کی درخواستیں بھی دائرکر دی گئیں، بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ کیس میں سزا معطل کرنے کی درخواستیں دائر کیں، اسلام آبادہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے اپیلوں پر اعتراضات عائد کئے تھے،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکلا نے اعتراضات دور کرنے کیلئے اپیلیں واپس لی تھیں۔
سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا کا فیصلہ بھی معطل کرنے کی استدعا کی گئی ہے، اپیل میں استدعا کی گئی ہے کہ جب تک مرکزی اپیل پر فیصلہ نہیں ہو جاتا سزا معطل کی جائے ۔