کویت میں قومی دن اور یوم آزادی کے موقع پر دو دن کی عام تعطیل کا اعلان

کویت میں قومی دن اور یوم آزادی کے موقع پر دو دن کی عام تعطیل کا اعلان
کیپشن: کویت میں قومی دن اور یوم آزادی کے موقع پر دو دن کی عام تعطیل کا اعلان

ویب ڈیسک: کویت حکومت نے اپنے 65 ویں قومی دن اور 35 ویں یومِ آزادی کے موقع پر دو دن کی عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

 سرکاری اعلامیے کے مطابق، 25 فروری (بدھ) اور 26 فروری (جمعرات) کو تمام سرکاری ادارے، وزارتیں، تعلیمی ادارے اور عوامی محکمے بند رہیں گے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کویت میں ہفتہ اور اتوار کو ہفتہ وار تعطیلات ہوتی ہیں، جس کے باعث شہریوں کو مجموعی طور پر چار دن کی تعطیلات ملیں گی۔

ملک میں کام کا آغاز اتوار یکم مارچ سے ہوگا۔ یہ تعطیلات کویت کی آزادی کی سالگرہ اور قومی دن کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے دی گئی ہیں۔

Watch Live Public News