ڈیرہ اسماعیل خان: سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 خوارج مارے گئے

ڈیرہ اسماعیل خان: سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 خوارج مارے گئے
کیپشن: ڈیرہ اسماعیل خان: سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 خوارج مارے گئے

 ویب ڈیسک: سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس میں 4 خوارج مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن ہندوستان پراکسی فتنہ الخوارج کی موجودگی پر کیا گیا۔ سیکیورٹی فورسسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو موثر انداز میں نشانہ بنایا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد جہنم واصل ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

Watch Live Public News