وزیر اعظم کا ملک میں بجلی کے تعطل کا نوٹس، اعلی سطحی تحقیقات کا حکم

وزیر اعظم کا ملک میں بجلی کے تعطل کا نوٹس، اعلی سطحی تحقیقات کا حکم
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں بجلی کے تعطل کا سخت نوٹس لے لیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے اعلی سطحی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے، وزیر اعظم نے تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے۔ وزیراعظم نے وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر سے فوری رپورٹ طلب کی ہے۔ وزیر اعظم نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں بجلی کا اتنا بڑا بحران کس وجہ سے پیدا ہوا، آگاہ کیا جائے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ ذمہ داران کا تعین کیا جائے۔ وزیراعظم نے ملک میں بجلی کی فوری بحالی کا حکم بھی دے دیا ہے۔وزیر اعظم نے کہا ہے کہ عوام کی مشکلات برداشت نہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔