ویب ڈیسک:ؒ 9 مئی میانوالی میں ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت نے تحریک انصاف کے رہنماء عمر ایوب خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئے ۔ تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء عمر ایوب خان عدالت میں پیش نہ ہوئے ۔ جس کی وجہ سے ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی ۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے مقدمہ کی مزید سماعت 30 جنوری تک ملتوی کردی ۔
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر احمد خان بچھر ،صنم جاوید ، عالیہ حمزہ ،ایم این اے بلال اعجاز سمیت درجنوں کارکن عدالت میں پیش ہوئے ۔عمر ایوب خان مسلسل تین پیشیوں پر عدالت میں نہیں آئے ، عدالت میں وکیل نے ان کا میڈیکل پیش کیا ۔مقدمہ کی سماعت کے دوران عدالت کے اطراف میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج محمد نعیم شیخ نے مقدمہ کی سماعت کی۔
یاد رہے کہ ملزمان پر 9 مئی کو میانوالی میں حساس قومی املاک کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے ۔