(ویب ڈیسک ) پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025 قومی اسمبلی سے کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر رانا تنویر نے پیکا ایکٹ ترمیمی بل قومی اسمبلی میں پیش کیا۔ قومی اسمبلی نے پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025 کی کثرت رائے سے منظوری دے دی۔
پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کی منظوری کے بعد صحافیوں کا احتجاج، پریس گیلری سے واک آؤٹ کردیا۔
قبل ازیں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے سوشل میڈیا قوانین سخت کرنے کا پیکا ایکٹ ترمیمی بل منظور کرلیا ہے، جبکہ پی ٹی آئی کی رکن زرتاج گل اجلاس سے واک آؤٹ کرگئیں۔
دوسری جانب صحافتی اداروں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے پیکا ایکٹ میں ترمیم کو مسترد کردیا۔
اس حوالے سے ایک مشترکہ بیان جاری کیا گیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ میڈیا تنظیموں سے بغیر مشاورت مںظور کی گئی تمام ترامیم مسترد کرتے ہیں۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ممبران سے کوئی ڈرافٹ شیئر نہیں کیا گیا۔ ڈرافٹ پڑھے بغیر کوئی کمیٹی رکن مجوزہ ترامیم پر تبصرے کی پوزیشن میں نہیں۔
جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ حکومت سے درخواست ہے کہ اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بغیر بل منظور نہ کیا جائے۔