(ویب ڈیسک )ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ مراکش کشتی حادثے میں ملوث انسانی سمگلر کو گرفتار کرلیا گیا۔
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے مطابق ملزم محمد اسلم کو سمبڑیال سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم نے ساتھیوں سے مل کر عامر علی کو سپین بھجوانے کی کوشش کی، ملزمان کی جانب سے متاثرہ کو پہلے موریطانیہ بھجوایا گیا۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر متاثرہ کو کشتی کے ذریعے اسپینسمگلنگ کی کوشش کی، کشتی حادثے کے نتیجے میں متعدد پاکستانی جاں بحق ہوئے۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزمان نے متاثرہ کو بیرون ملک بھجوانے کےلئے اہلخانہ سے 53 لاکھ 50 ہزار روپے ہتھیائے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔