کورولوش عثمان کے مداحوں کیلئے بری خبر، براق اوزچیویت نے شو کو خیرباد کہہ دیا

کورولوش عثمان کے مداحوں کیلئے بری خبر، براق اوزچیویت نے شو کو خیرباد کہہ دیا

(ویب ڈیسک) ترک ڈرامہ سیریز کورولوش عثمان کے مداحوں کے لیے بری خبر ہے، سیریز میں عثمان بے کا کردار نبھانے والے معروف اداکار براق اوزچیویت نے شو کو خیرباد کہہ دیا ہے۔

ترک میڈیا کے مطابق براق اوزچیویت نے نئے سیزن میں کام جاری رکھنے کے لیے فی قسط 40 لاکھ ترک لیرا کا مطالبہ کیا تھا، جس پر پروڈکشن ٹیم اور اداکار کے درمیان اختلافات پیدا ہو گئے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ معاملہ اس حد تک بڑھ گیا کہ دونوں نے ایک دوسرے کو سوشل میڈیا پر بھی ان فالو کر دیا۔

اب براق اوزچیویت نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے سیریز چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے لکھا: "الوداع کہنا ایک خوبی ہے۔" ساتھ ہی اداکار نے مداحوں کی محبت اور سپورٹ پر شکریہ ادا کیا۔

تاہم فی الحال یہ واضح نہیں کہ براق اوزچیویت کی جگہ عثمان بے کا کردار کون ادا کرے گا۔ اداکار نے کورولوش عثمان کے 6 سیزن میں مرکزی کردار بخوبی نبھایا اور وہ ترکی کے مہنگے ترین اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق براق اوزچیویت کو اس سے قبل فی قسط 40 ہزار یورو معاوضہ دیا جا رہا تھا، جبکہ دیگر اداکاروں کو 15 سے 30 ہزار یورو فی قسط ملتے تھے۔

Watch Live Public News