’عمران خان کے بیان سے ریپیسٹ کو حوصلہ ملے گا‘

’عمران خان کے بیان سے ریپیسٹ کو حوصلہ ملے گا‘
اسلام آباد(پبلک نیوز) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز عمران خان کا خواتین کے کپڑوں کو ریپ سے جوڑنا انکی ذہنیت ہے، عمران خان کے بیان سے ریپیسٹ کو حوصلہ ملے گا۔ مریم نواز کا اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ چھوٹی بچیوں کے ساتھ جو ریپ کے واقعات ہوئے کیا وہ بھی انکے ڈریس کی وجہ سے ہوئی، عثمان کاکڑ کی موت پر اگر سوال اٹھ گئے ہیں تو تحقیقات ہونی چاہیے، پی ڈی ایم جلسوں میں عثمان کاکڑ سے ملاقات ہوئی تو پتہ چلا بہت منجھے ہوئے انسان ہے، عثمان کاکڑ کو اگر اس وجہ سے قتل کیا گیا کہ آواز دب جائے تو آواز دبے گی نہیں،آواز دبانے سے آواز کو دبایا نہیں جاسکتا ، مزید آوازیں اٹھیں گی۔واضح رہے کہ ایچ بی او کو دیئے گئے انٹرویو میں وزیرا عظم عمران خان کا کہنا تھا کہ خواتین کے پردہ کرنے کا مقصد ترغیب کو روکنا ہے۔ ہر مرد میں وِل پاور نہیں ہوتی۔ آپ معاشرے میں جتنی فحاشی بڑھاتے جائیں گے تو اس کے اثرات ہوں گے۔ ان کے اس انٹرویو کو لیکر سوشل میڈیا صارفین ملا جلا ردعمل دے رہے ہیں.

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔