سعودی عرب: غلاف کعبہ تیار کرنیوالی کسوہ فیکٹری نے نیا غلاف کعبہ تیار کرلیا

سعودی عرب: غلاف کعبہ تیار کرنیوالی کسوہ فیکٹری نے نیا غلاف کعبہ تیار کرلیا
ریاض : سعودی عر ب میں غلاف کعبہ تیار کرنے والی کسوہ فیکٹری نے نیا غلاف کعبہ تیار کرلیا۔ عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اس سال غلاف کعبہ یکم محرم الحرام کو تبدیل کیاجائے گا،اس سے قبل غلاف کعبہ ہر سال 9 ذی الحجہ کو تبدیل کیاجاتا تھا۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کسوہ فیکٹری مسجد الحرام سے 10 منٹ کے فاصلے پر قائم ہے۔ حج سیزن کے دوران غلاف کعبہ کو اونچا کرنے کی روایت ہے جس کے تحت خانہ کعبہ کے غلاف کو 3 میٹر اونچا کردیا گیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق احتیاطی تدابیر کو پیش نظر رکھتے ہوئے حج سیزن کے آغاز میں غلاف کعبہ اونچا کیا جاتا ہے جبکہ خانہ کعبہ کے نچلے حصے کو 2 میٹر سفید کپڑے سے چاروں اطراف سے ڈھانپ دیا گیا ہے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔