پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر مقدمے سے بری 

پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر مقدمے سے بری 

(ویب ڈیسک ) عدالت کی جانب سے تھانہ آئی 9 کے مقدمہ سے اسد قیصر کو بری کردیا گیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں  پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کیخلاف احتجاج کے 2 مقدمات کی سماعت ہوئی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ اظہر ندیم نے 2 مقدمات کی سماعت کی۔ اسد قیصر اپنی وکیل عائشہ خالد کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے ۔

عدالت نے تھانہ آئی 9 کے مقدمہ سے اسد قیصر کو بری کردیا۔ اسد قیصر کیخلاف تھانہ مارگلہ کے مقدمہ پر سماعت 20 ستمبر تک ملتوی کردی۔

خیال رہے کہ اسد قیصر کیخلاف آزادی مارچ کے 2 مقدمات تھانہ مارگلہ اور آئی 9 میں درج ہیں۔

Watch Live Public News