(ویب ڈیسک ) وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت بڑی کامیابی ہے، امن مذاکرات کیلئےفیلڈ مارشل نے انتھک محنت کی۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر کے ساتھ وفود کی سطح پر ملاقات میں ابتدائی گفتگو میں کہا اپنے بھائی مسعود پزشکیان کو دورہ پاکستان پر ایک بار پھر خوش آمدید کہتا ہوں، اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے بعد اس دورے پر بےحد خوشی ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت اور جنگ بندی کےلیے وقار اور عزت کے ساتھ دستخط کیے، ہم یہاں روشن مستقبل کےلیے اکٹھے ہوئے ہیں،مشترکہ کوششوں اور عزم سے اس مرحلے میں پہنچنے پر کامیاب ہوئے، برگن سٹاک میں تکنیکی سطح کے مذاکرات بھی اہمیت کے حامل رہے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں مملک کے تعلقات قریبی بھائی چارے کی عمدہ مثال ہیں، پاکستان امن اور خوشحالی کےلیے اہم کردار جاری رکھے گا، ایرانی قیادت ،عوام کی دلیری ، جذبے اور ہمت کوداد دیتا ہوں۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ امن مذاکرات کےلیے فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ان تھک کوششیں کیں، اللہ تعالیٰ کا فضل ہوا اور ثالثی کی کوششوں کو کامیابی ملی۔