پی ایس ایل 11 کا نیا شیڈول جاری، ٹورنامنٹ شائقین کے بغیر ہوگا

پی ایس ایل 11 کا نیا شیڈول جاری، ٹورنامنٹ شائقین کے بغیر ہوگا
کیپشن: پی ایس ایل 11 کا نیا شیڈول جاری، ٹورنامنٹ شائقین کے بغیر ہوگا

ویب ڈیسک: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارھویں ایڈیشن کا آغاز 26 مارچ سے ہوگا، تاہم ایران جنگ اور خطے کی صورتحال کے پیش نظر ٹورنامنٹ تماشائیوں کے بغیر کرایا جائے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے لیگ کا نیا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

نئے شیڈول کے مطابق پی ایس ایل 11 کے تمام 44 میچز اب صرف کراچی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے، جہاں ہر اسٹیڈیم میں 22 میچز ہوں گے۔ ٹورنامنٹ 39 دن تک جاری رہے گا۔

لاہور: 26 مارچ سے 6 اپریل تک 14 میچز
کراچی: 8 اپریل سے 19 اپریل تک 15 میچز
 لاہور و کراچی: 21 سے 26 اپریل تک پانچ اور چھ میچز بالترتیب
کوالیفائر: 28 اپریل، کراچی
ایلیمنیٹر: 29 اپریل اور 1 مئی، کراچی
فائنل میچ: 3 مئی، لاہور

ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور نئی ٹیم حیدرآباد کنگز کے درمیان 26 مارچ کو ہوگا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ ایران جنگ کے باوجود پی ایس ایل مقررہ وقت پر شروع ہوگا، تاہم خطے کی صورتحال کے باعث یہ شائقین کے بغیر منعقد کیا جائے گا۔

Watch Live Public News