ملک کے بیشتر علاقوں میں 24 تا 30 مارچ بارش اور تیز ہواؤں کا امکان

ملک کے بیشتر علاقوں میں 24 تا 30 مارچ بارش اور تیز ہواؤں کا امکان
کیپشن: ملک کے بیشتر علاقوں میں 24 تا 30 مارچ بارش اور تیز ہواؤں کا امکان

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات کے مطابق 24 سے 30 مارچ کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ مغربی ہواؤں کا سلسلہ 24 مارچ سے بلوچستان میں داخل ہو سکتا ہے، جو 27 مارچ کی رات شدت اختیار کرے گا۔

بلوچستان میں    پنجگور، تربت، کیچ، آواران، گوادر، پسنی، اورمارڑہ، لسبیلہ، خاران، خضدار، چاغی، دالبندین، قلات، سبی، کوہلو، کوئٹہ، بارکھان، نصیر آباد، لورالائی، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللّٰہ، قلعہ سیف اللّٰہ، نوشکی، ہرنائی، ژوب، مستونگ میں بارش کا امکان۔

خیبرپختونخوا میں چترال، دیر، سوات، کالام، شانگلہ، کوہستان، مالاکنڈ، بونیر، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بالاکوٹ، ہری پور، مردان، نوشہرہ، کرم، صوابی، چارسدہ، کوہاٹ، ہنگو، کرک، بنوں، لکی مروت، ٹانک، باجوڑ، مہمند، خیبر اورکزئی، ڈیرہ اسماعیل خان میں بارش متوقع۔

اس کے علاوہ اسلام آباد، راولپنڈی، مری، جہلم، اٹک، چکوال، سرگودھا، میانوالی، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خوشاب، نورپور تھل، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، حافظ آباد، منڈی بہاالدین، سیالکوٹ، نارووال، پاکپتن، ڈیرہ غازی خان، بھکر، ملتان، کوٹ ادو، بہاولپور، ساہیوال، بہاولنگر، رحیم یار خان میں بارش متوقع۔

 کراچی اور حیدرآباد میں 25، 26، 28 اور 29 مارچ کو بارش کی توقع ہے۔ سکھر، دادو، کشمور، جیکب آباد، لاڑکانہ میں بھی بارش متوقع۔

گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر بھی بارش کے امکانات موجود ہیں۔

محکمہ موسمیات نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ موسمی حالات کے پیش نظر احتیاط کریں اور ممکنہ طوفانی ہواؤں اور بارش کے لیے تیار رہیں۔

Watch Live Public News