قومی ادارہ صحت کا منکی پاکس کے حوالے سے ہائی الرٹ جاری

قومی ادارہ صحت کا منکی پاکس کے حوالے سے ہائی الرٹ جاری
اسلام آباد: قومی ادارہ صحت نے منکی پاکس کے حوالے سے ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی ادارہ صحت کی جانب سے منکی پاکس کے بارے میں ہائی الرٹ وفاقی، صوبائی اداروں کو جاری کیا گیا۔ قومی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ مختلف ممالک میں منکی پاکس کے 92 مصدقہ کیسز سامنے آچکے ہیں ، منکی پاکس زونوٹک وائرس سیلاحق ہونے والامرض ہے ، افریقی چوہے اور بندر منکی پاکس انسانوں میں منتقلی کاسبب بن رہے ہیں۔

منکی پاکس کی علامات: قومی ادارہ صحت کے مطابق منکی پاکس کی علامات 1سے 3 روز میں ظاہرہوتی ہیں، اس سے مریض کے چہرے، جلد پر سرخ نشانات ظاہر ہوتے ہیں، بخار، سر، پٹھوں کا درد منکی پاکس کی اہم علامات ہیں۔

الرٹ میں کہا گیا ہے کہ منکی پاکس بیماری کی مدت دو تا چار ہفتے ہوتی ہے، یہ متاثرہ جانور سے انسانوں کو منتقل ہوتا ہے۔ این آئی ایچ نے بتا یا ہے کہ منکی پاکس منہ، ناک، آنکھ، زخم سے وجود میں داخل ہوتاہے، میل جول ، کپڑوں اور رطوبت سے دوسرے فرد کو منتقل ہوتا ہے۔ قومی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ وفاقی اور صوبائی متعلقہ ادارے منکی پاکس پر ہائی الرٹ رہیں ،ملک کی داخلی راستوں پرمنکی پاکس سے متعلق نگرانی سخت کریں۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔