ویب ڈیسک: خضدار میں سکول بس پر بھارتی سپانسرڈ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے حملے میں شہید ہونے والے طلباء و طالبات کی تعداد 5 ہو گئی۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دہشتگردانہ حملے میں حیدر شہید شدید زخمی ہوا جو جانبر نہ ہوسکا۔حملے میں شہید ہونے والوں میں 4 طالبات اور 1 طالب علم شامل ہیں۔ذلت آمیز شکست اور ہزیمت کے بعد بھارت بزدلانہ کارروائیوں پر اتر آیا ہے ۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی اور بدامنی پھیلانے کے لیے ہندوستان اپنی پراکسیوں کا استعمال کر رہا ہے۔ان معصوم بچوں کے خون کا حساب فتنہ الہندوستان اور انکے ہندوستانی آقاؤں سے لیا جائے گا۔