غیر ملکی طلباء کے داخلہ پر پابندی ، ہارورڈ یونیورسٹی نے ٹرمپ انتظامیہ کیخلاف مقدمہ دائر کردیا

غیر ملکی طلباء کے داخلہ پر پابندی ، ہارورڈ یونیورسٹی نے ٹرمپ انتظامیہ کیخلاف مقدمہ دائر کردیا

(ویب ڈیسک ) ہارورڈ یونیورسٹی نے غیر ملکی طلباء کے داخلہ پر پابندی پر ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق   ہارورڈ یونیورسٹی نے جمعہ کے روز بوسٹن کی وفاقی عدالت میں ایک مقدمہ دائر کیا ہے جس میں امریکی حکومت کے اس فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے جس کے تحت غیر ملکی طلباء کو یونیورسٹی میں داخلے سے روکا گیا ہے۔ یونیورسٹی نے اس اقدام کو غیر آئینی اور سیاسی انتقامی کارروائی قرار دیا ہے۔

ہارورڈ یونیورسٹی  کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے یونیورسٹی اور اس کے 7,000 سے زائد غیر ملکی طلباء پر فوری اور تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے۔

اس مقدمے میں ہارورڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت کا یہ اقدام پہلی ترمیم کی خلاف ورزی ہے اور اس سے یونیورسٹی کی تعلیمی آزادی اور بین الاقوامی طلباء کے حقوق متاثر ہوں گے۔

ہارورڈ یونیورسٹی اس اقدام کو روکنے کے لیے عارضی حکم امتناعی حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ محکمہ برائے داخلی سلامتی (DHS) اس فیصلے پر عمل درآمد نہ کرے۔

Watch Live Public News