چیئرمین پی ٹی آئی کی  شاہ محمود قریشی سے ملاقات، عیادت کی

چیئرمین پی ٹی آئی کی  شاہ محمود قریشی سے ملاقات، عیادت کی

(ویب ڈیسک ) چیئرمین  پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر  نے شاہ محمودقریشی سے ملاقات کی اور انکی عیادت کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی ہے۔ بیرسٹر گوہر شاہ محمود قریشی کی عیادت کے لئے لاہور پہنچے۔

ذرائع کے مطابق  شاہ محمود قریشی اور بیرسٹر گوہر کے درمیان سیاسی امور پر تبادلہ خیال بھی ہوا، ملاقات میں مہر بانو قریشی بھی موجود تھی۔

خیال رہے کہ  شاہ محمود قریشی کو صحت کی خرابی کے باعث ہسپتال منتقل کیا تھا۔

Watch Live Public News