ویب ڈیسک: مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف نے بیرسٹر سید افتخار علی گیلانی کو وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر کے عہدے کے لیے نامزد کردیا۔
مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے افتخار گیلانی کی نامزدگی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نواز شریف نے انہیں وزیراعظم آزاد کشمیر کے انتخاب کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف نے بیرسٹر سید افتخار علی گیلانی کو آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم کے منصب پر نامزد کیا ہے
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) August 27, 2026
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف نے بیرسٹر سید افتخار علی گیلانی کو آزاد جموں و کشمیر کی وزارت عظمی کے عہدے پر انتخاب کے لئے کاغذات…
مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ بیرسٹر سید افتخار علی گیلانی آزاد کشمیر کی وزارتِ عظمیٰ کے لیے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ہوں گے۔
واضح رہے کہ آزاد کشمیر کے وزیراعظم کا انتخاب 28 اگست کو ہوگا۔