سپریم کورٹ کا ملٹری کورٹس سے سزایافتہ ملزمان کو اپیل کا حق دینے کیلئے قانون سازی کا حکم

سپریم کورٹ کا ملٹری کورٹس سے سزایافتہ ملزمان کو اپیل کا حق دینے کیلئے قانون سازی کا حکم
کیپشن: سپریم کورٹ کا ملٹری کورٹس سے سزایافتہ ملزمان کو اپیل کا حق دینے کیلئے قانون سازی کا حکم

ویب ڈیسک: سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے ملٹری کورٹس سے سزا یافتہ ملزمان کو اپیل کا حق دینےسے متعلق اہم حکم جاری کردیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق عدالت نے حکومت کو 45 روز کے اندر قانون سازی کا حکم دیا ہے۔ 

سپریم کورٹ آئینی بینچ نے 7 مئی کو انٹرا کورٹ اپیلیں منظور کی تھیں، سپریم کورٹ نے ملٹری ٹرائل کا پانچ ججز کا فیصلہ کالعدم قرار دیا تھا، جسٹس امین الدین خان نے 68 صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیا، جسٹس محمد علی مظہر نے 47 صفحات کا اضافی نوٹ لکھا۔

جسٹس امین ،جسٹس حسن رضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس شاہد بلال نے اضافی نوٹ سے اتفاق کیا، جسٹس جمال مندوخیل جسٹس نعیم افغان نے اختلافی نوٹ تحریر کیا تھا۔

سپریم کورٹ نے انٹرا کورٹ اپیل میں ملٹری ٹرائل کی اجازت دیدی تھی ،عدالت نے ملٹری کورٹ کے سزا یافتہ ملزمان کو اپیل کا حق دینے کا حکم دے دیا۔

علاوہ ازیں عدالت عظمیٰ نے اپیل کا حق دینے کیلئے 45 دن میں حکومت کو قانون سازی کا حکم بھی دیا۔

Watch Live Public News