پاکستان مخالف ٹوئٹر مہم میں بھارت کے ملوث ہونے کا انکشاف

پاکستان مخالف ٹوئٹر مہم میں بھارت کے ملوث ہونے کا انکشاف
پاکستان کے خلاف ٹوئٹر مہم کے تانے بانے کھلنے لگے ہیں، اس مہم میں پڑوسی ملک ہندستان کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ٹوٹٹر کے سیکیورٹی چیف نے ہندوستان اور ٹوٹٹر انتطامیہ کی ملی بھگت کا بھانڈہ پھوڑ دیا ، ہندوستان نے ٹوئٹر انتطامیہ کو انڈین گورنمنٹ کا ایجنٹ پے رول رکھنے پر مجبور کیا اور ٹوئٹر کے سیکیورٹی چیف نے یہ معاملہ امریکی ریگولیٹرز کے ساتھ اُٹھا دیا۔ اِس معا ئدے کی تحت ہندوستان کو حساس User Data تک رسائی حاصل ہو گئی ہے۔ ٹوئٹر انتطامیہ نے اِس بات کی تصدیق کر دی ہے۔ ٹوئٹر انتطامیہ ہندوستان کے خلاف ایک قانونی جنگ لڑ رہی ہے۔ ٹوئٹر انتطامیہ کا مؤقف ہے کہ ہندوستان ٹوئٹر پر غیر قانونی اقدامات اور Content میں ملوث ہے۔ سی این این کے مطابق ٹوئٹر کے سیکیورٹی چیف کے یہ انکشافات اور ٹوئٹر کی غفلت اور جان بوجھ کر اِن کوتائیوں سے پہلو تہی قومی سلامتی اور جمہوریت کے لیے بہت بڑا خطرہ ہے۔ ابوقت آ گیا ہے کہ پاکستان میں بھی اداروں کے خلاف چلائی جانے والی منظم مہم کے کرداروں کو انجام تک پہنچایا جائے۔ اگر امریکہ جیسا ملک اِسے قومی سلامتی اور جمہوریت کے لیے خطرہ سمجھتا ہے تو پاکستان کو بھی اِس حوالے سے اہم اقدامات کرنا ہونگے.
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔